Skip to content Skip to footer

ٹاکسک ریلیشن شپ: ایک خاموش زہر

کیا آپ کو لگتا ہے کہ آپ بھی کسی زہریلے ریلیشن شپ میں مبتلاء ہیں؟ اگر آپ کو یہ احساس ہوتا ہے کہ آپ کا تعلق آپ کو خوش نہیں رکھتا، بلکہ آپ کو دباؤ میں رکھتا ہے تو یہ ایک بڑی علامت ہو سکتی ہے، یوں آپ کو یہ ریلیشن ختم کر دینا چاہیے۔ ایسا تعلق آپ کو ہمیشہ تھکا ہوا اور اداس محسوس کروائے گا۔

زہریلے رشتے کی علامات

غیر محفوظ محسوس کرنا: اگر آپ اپنے رشتے میں ہمیشہ غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں، آپ کو لگتا ہے کہ کسی بھی وقت آپ کو ٹیشو پیپر کی طرح استعمال کر کے چھوڑ دیا جائے گا تو یہ ایک بڑی علامت ہے کہ آپ کا تعلق ٹاکسک ہوگیا ہے۔

منفی سوچ: اگر آپ کا پارٹنر ہمیشہ منفی باتیں کرتا ہے اور آپ کی حوصلہ شکنی کرتا ہے، تو یہ ایک زہریلے رشتے کی نشانی ہے۔

تنقید اور ذلیل کرنا: اگر آپ کا پارٹنر آپ پر ہمیشہ تنقید کرتا ہے اور آپ کو چھوٹا سمجھتا ہے، آپ کے عزت نفس کو نقصان پہنچاتا ہے تو آپ کا تعلق ٹاکسک ہوگیا ہے۔

جذباتی دوری: اگر آپ کا پارٹنر آپ کے جذبات کو سمجھنے سے انکار کرتا ہے اور آپ کو اکیلا محسوس کرواتا ہے، تو آپ کا تعلق زہریلا ہوچکا ہے جو آپ کو کھوکھلا کر دے گا

کنٹرول کرنے کی کوشش: اگر آپ کا پارٹنر آپ کو کنٹرول کرنے کی کوشش کرتا ہے اور آپ کو فیصلے لینے کی آزادی نہیں دیتا، تو یہ ایک زہریلے رشتے کی نشانی ہے۔

دھمکیاں اور تشدد: اگر آپ کا پارٹنر آپ کو دھمکیاں دیتا ہے یا جسمانی طور پر نقصان پہنچاتا ہے، تو یہ ایک انتہائی زہریلے رشتے کی علامت ہے جس میں آپ کی جان بھی جا سکتی ہے۔

زہریلے ریلیشن کے اثرات

دماغی صحت پر منفی اثرات: زہریلے ریلیشن شپ ڈپریشن، اضطراب اور خودکشی کے خطرے کو بڑھا سکتے ہیں۔

جسمانی صحت پر منفی اثرات: زہریلے تعلق ہائی بلڈ پریشر، دل کی بیماریاں اور کمزور مدافعتی نظام کا سبب بن سکتے ہیں۔

سماجی زندگی پر منفی اثرات: زہریلا ریلیشن آپ کو دوسرے لوگوں سے دور کر سکتے ہیں اور آپ کی سماجی زندگی کو برباد کر سکتے ہیں۔

ٹاکسک ریلیشن شپ وہ ہوتا ہے جہاں ایک یا دونوں افراد ایک دوسرے کو نقصان پہنچاتے ہیں، خواہ وہ جسمانی طور پر ہو یا جذباتی طور پر۔ اس میں آپ کو چھوٹا سمجھنا، آپ کی باتوں کو نظر انداز کرنا، آپ کی عزت نہ کرنا، اور آپ کو ڈرانا دھمکانا شامل ہے۔ یہ رشتے اکثر پوشیدہ ہوتے ہیں اور انہیں پہچاننا مشکل ہوتا ہے۔ آپ کی روٹین لائف اس ایک تعلق کی وجہ سے شدید متاثر ہوئی ہوتی ہے۔ اس لیے کسی پروفیشنل اور تجربہ کار شخص کے ساتھ ایک مختصر مشاورتی بیٹھک آپ کو ایسے تعلق سے چھٹکارا دلانے میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔

Leave a comment

0.0/5

Office
HUM NETWORK LIMITED PLOT 2A KHAYABAN-E- SUHRWARDY ROAD SECTOR G-6 1-1

thalnaturals3@gmail.com

+92 3252552222
Newsletter

Safdar Ali 2024©. All Rights Reserved.