Skip to content Skip to footer

کیا آپ ٹاکسک ریلیشن شپ میں ہیں؟



کیا آپ کو کبھی ایسا لگا ہے کہ آپ کسی ایسے ریلیشن شپ میں کود پڑے ہیں جہاں آپ کو ہمیشہ خود کو ثابت کرنا پڑتا ہے اور ہمیشہ آپ ہی غلطی پر ہوتے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو یاد رکھیں یہ ایک زہریلے یعنی ٹاکسک ریلیشن شپ کی سب سے بڑی علامت ہے۔ جہاں آپ ہمیشہ دوسرے کی خوشی کے لیے قربانیاں دیتے رہتے ہیں، لیکن پھر بھی آپ کو کچھ بھی اچھا نہیں لگتا۔
ٹاکسک ریلیشن شب وہ ہوتا ہے جہاں آپ کی خوشی کو نقصان پہنچایا جاتا ہے۔ یہ ایک ایسا رشتہ بن جاتا ہے جہاں آپ خود کو اکیلا اور بے بس پاتے ہیں۔

ٹاکسک ریلیشن شپ کی علامات کیا ہیں؟

آپ ہمیشہ خود کو کم تر محسوس کرتے ہیں، جیسے آپ کبھی اچھے تھے ہی نہیں۔

آپ کو ہمیشہ ڈر لگتا ہے کہ آپ کوئی غلطی کر دو گے۔

آپ کے خیالات اور احساسات کی کوئی اہمیت نہیں رہتی۔

آپ کو ہمیشہ تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

آپ ہمیشہ ایسا محسوس کرتے ہیں کہ آپ کو کسی اور کو خوش کرنے کے لیے سب کچھ قربان کرنا پڑتا ہے۔

آپ ہمیشہ اکیلے ہوتے ہیں، حالانکہ آپ کسی کے ساتھ ہوتے ہیں لیکن اکیلا پن آپ کا پیچھا نہیں چھوڑتا۔

آپ ہمیشہ خوفزدہ ہوتے ہیں، جیسے کہ آپ کسی جال میں پھنستے جا رہے ہیں۔

آپ کو ایسا لگتا ہے کہ آپ کا پارٹنر آپ کو کنٹرول کرنا چاہتا ہے یا وہ آپ کی باتوں کو نہیں سنتا۔

آپ کو ایسا لگتا ہے کہ آپ کا پارٹنر آپ کی عزت نہیں کرتا ہے اور آپ کے عزت نفس کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے۔

اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ ایک زہریلے یعنی ٹاکسک ریلیشن شپ میں ہیں اور ان میں سے چند علامات بھی آپ خود محسوس کرتے ہیں تو براہ کرم مدد لیں۔ آپ اس سے باہر نکل سکتے ہیں اور ایک خوشحال زندگی گزار سکتے ہیں۔

Leave a comment

0.0/5

Office
HUM NETWORK LIMITED PLOT 2A KHAYABAN-E- SUHRWARDY ROAD SECTOR G-6 1-1

thalnaturals3@gmail.com

+92 3252552222
Newsletter

Safdar Ali 2024©. All Rights Reserved.