
اپنے تعلق کی نوعیت جاننے کے لئے ضروری ہے کہ آپ کے پاس چند ایسے سوالوں کے جواب موجود ہوں جو عموماً ہم نظر انداز کر دیتے ہیں۔ جیسا کہ:
1. کیا آپ کو ایک ساتھ وقت گزارنے میں مزہ آتا ہے؟
2. کیا آپ کا ساتھی آپ کے خاندان اور دوستوں کو پسند ہے؟
3. کیا آپ دونوں ایک دوسرے پر بھروسہ کرتے ہیں؟
4. کیا آپ اپنے ساتھی کے ساتھ ایماندار ہیں؟
5. کیا آپ کو لگتا ہے کہ آپ کا ساتھی آپ کے ساتھ ایماندار ہے؟
6. کیا آپ محسوس کرتے ہیں کہ آپ کی جذباتی ضروریات پوری ہو رہی ہیں؟
7. کیا آپ اور آپ کا ساتھی بغیر کہے ایشوز کو حل کرنے کے قابل ہے؟
8. کیا آپ ایک دوسرے کی حدود کا احترام کرتے ہیں؟
9۔ کیا آپ نے کبھی اپنے ساتھی کو دھوکہ دینے کے بارے میں سوچا ہے؟
ایک بہترین اور صحت مند ریلیشن شپ میں ہونا خوبصورت احساس ہے لیکن اس خوبصورتی کو حاصل کرنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ ایک قدم پیچھے ہٹ کر اس کا جائزہ لیں کہ کیا آپ کا تعلق آپ کے دماغ، جسم اور روح کو واقعی تقویت بخش رہا ہے یا نہیں؟ تو، آئیں مل کر اپنے اپنے دلوں میں جھانک کر خود ہی ایک صحت مند ریلیشن شپ کی علامات کو دریافت کریں۔ کیونکہ کوئی بھی صحت مند رشتہ باہمی محبت، احترام اور ایک گہری جذباتی تعلق پر مبنی ہوتا ہے۔ جب آپ کے لیے آپ کے ساتھی کی موجودگی لطف و مزے کا باعث ہو تو آپ پہلی سیڑھی پار کر چکے ہیں لہٰذا آپ دونوں کا ایک ساتھ ہونا آپ دونوں کے لیے خوشی کاعث ہے جو ایک صحت مند ریلیشن کی نشانی ہے۔