
کیا ایک اچھی کمیونیکیشن کی کمی رشتے کو کمزور بنا دیتی ہے؟
کیا آپ نے کبھی محسوس کیا کہ کم بات چیت کی وجہ سے آپ کا پارٹنر آپ سے دور ہو رہا ہے؟
کیا فون پر زیادہ وقت گزارنا رشتے کو مضبوط کرتا ہے یا کمزور؟
کیا ایموجیز سے آپ کے جذبات کا صحیح اظہار ہو سکتا ہے؟
کیا وائس میسج یا ویڈیو کال زیادہ بہتر طریقہ ہے؟
کیا کسی کا “آن لائن” ہونا اس کا دستیاب ہونا ہوتا ہے؟
کیا آپ کو لگتا ہے کہ صرف کالز اور میسجز کے بجائے کچھ عملی سرگرمیاں رشتے کو زیادہ مضبوط کر سکتی ہیں؟
کیا آپ کا پارٹنر آپ کو شارٹ ریلز بھیج کراپنی فیلنگز کا اظہار کرنا چاہ رہا ہے؟
کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آج کے ڈیجیٹل دور میں اچھے تعلقات کو برقرار رکھنا پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہو گیا ہے۔ لیکن اس کے باوجود ایک اچھی کمیونیکیشن کی کمی اکثر مسائل کو جنم دے سکتی ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا رشتہ مضبوط ہو خوشگوار اور پائیدار رہے، تو آپ کچھ بہترین اور نئے طریقے آزما سکتے ہیں جن سے آپ اپنی کمیونکیشن کی کمی کو دور کرسکتےہیں۔
ضرورت سے ذیادہ کالز اور میسجز:
ضرورت سے ذیادہ کالز اور میسجز کرنا کسی بھی تعلق میں کمی کا باعث بن سکتے ہیں، جبکہ بہت کم رابطہ بھی کسی بھی تعلق میں سرد مہری پیدا کر سکتا ہے۔ اس لیے ہمیشہ رابطےکوبیلنس رکھیں اورہمیشہ ایسی گفتگو کریں جو دلچسپ اورخوشگوار ہو۔اگر آپ کا پارٹنر مصروف ہے تو ہر پانچ منٹ بعد “کہاں ہو؟” یا “مجھے اگنور کررہےہو!” جیسے میسجز بھیجنے سے بہتر ہے کہ انہیں وقت دیا جائے تاکہ وہ خود فری ہوکر بات کر سکیں۔
ویڈیو کالز سےدوسرے کواہمیت دیں:
میسجزسے زیادہ ویڈیو کالز میں جذبات کا اظہار بہتر ہوتا ہے۔ اگر آپ دور ہیں، تو اپنے چاہنے والوں کے لیے وقت نکال کر ان کو ویڈیو کال کریں تاکہ اگلا شخص آپ کے جذبات کوواضح طور پر محسوس کر سکے۔اور اس کو لگے کہ وہ آپ کے لیے بہت اہم ہے اگر کسی بات پر غلط فہمی ہو گئی ہے تو “تم نے ایسا کیوں کہا؟” جیسے میسج کے بجائے فوراً کال کریں اور معاملہ واضح کریں، کیونکہ ٹیکسٹ میسج میں بات چیت اکثر غلط معنی اختیار کر لیتی ہے۔
سوشل میڈیا پر پازیٹیو رسپانس:
ہمیشہ اپنےچاہنے والوں کو سوشل میڈیا پر اہمیت دیں اچھے کمینٹ کریں ان کی تصاویر لائک کریں اور بیسٹ وشز دیں۔ سوشل میڈیا پوسٹ پرایک دوسرے کی پرائیویسی کا احترام کریں اورہر بات پبلک نا کریں۔ لوگوں کی نظروں میں ایک دوسرے کو ہمیشہ عزت دیں۔
سرپرائز اور خاص لمحات:
چھوٹے چھوٹے سرپرائز، خاص گفٹ اور کبھی کبھی وائس نوٹ بھیجنا اور اہم دن پر ان کو وش کرنا جیسے برتھ ڈے پر اور اہم دنوں پر بیسٹ وشز بھیجنا تعلق کوخاص بناتا ہے۔
مصروفیت کا احترام کریں:
ہر شخص کی کچھ ذاتی مصروفیات بھی ہوتی ہیں تو اس لیے اگر دسرا شخص جواب دینے میں وقت لے رہا ہے تو اس کی مصروفیت کا احترام کرنا چاہیے اورہمیشہ دوسرے شخص کو اسپیس دیں نا کہ اس چیز کو ایشو بنایا جائے۔”تم نے میرا میسج دیکھ لیا تھا، مگر جواب نہیں دیا!” کہنے کے بجائے، سوچیں کہ شاید وہ کسی ضروری کام میں مصروف تھا۔ صبر اور اعتماد ایک مضبوط رشتے کی بنیاد ہیں۔
شارٹ میسج کے زریعے اپنے جزبات کا اظہار کریں:
شارٹ میسج یا شارٹ ریلز کے زریعے اپنے جزبات کا اظہار، ایک اچھے انداز میں کرنا بھی ایک اچھا طریقہ ہوسکتا ہے۔ ایموجیز کے زریعے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا جا سکتا ہے
بحث کو طول نہ دیں، معاملہ جلد حل کرلیا جائے:
رشتوں میں اختلافات کا ہو جانا ایک عام بات ہے، لیکن ان کو طول دینا یہ نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ بات کو بڑھانے کی بجائے ایک دوسرے کی بات کو سنیں اور سمجھنے کی کوشش کریں اور معاملہ جلد سے جلد حل کر لیں۔ مثال کے طورپر اگر کسی معمولی بات پرجھگڑا ہو بھی جائے جیسا کہ آج کل عام طور پر ہوجاتا ہےتو ضد کرنے کی بجائے تھوڑا سا وقفہ لیں اور پھرسکون سے بات کو ختم کرنے کی کوشش کریں۔
اعتماد اور ایمانداری کی بنیاد رکھیں:
کسی بھی رشتے کی مضبوطی اعتماد پر منحصر ہوتی ہے۔ اگر آپ ایماندار ہوں گے اور اپنے جذبات کا کھل کر اظہار کریں توغلط فہمیوں کی گنجائش کم ہو جائےگی۔
مثال کے طورپر، اگر آپ کسی پریشانی میں ہیں یا کسی وجہ سے بات نہیں کر سکتے، تو سچ بولیں بجائے اس کے کہ دوسرا شخص خود غلط اندازے لگاتا رہے۔
سیم انٹرسٹنگ چیزوں پر وقت گزاریں:
رشتے میں خوشی برقرار رکھنے کے لیے سیم انٹرسٹنگ چیزوں کو شئر کرنا بہت مفید ہے۔ کوئی نیا مشغلہ اپنانا، کوئی فلم ساتھ دیکھنا، یا کوئی کتاب جو آپ کے پارٹنر کو پسند ہو اس کو پڑھنا آپ کے تعلق کو مزید دلچسپ بنا سکتا ہے۔
مثال کے طور پر اگر آپ دونوں کو کسی خاص کھیل، فلم، یا کھانے کا شوق ہے، تو اسے ایک ساتھ انجوائے کریں اور اس کے بارے میں باتیں کرنا آپ کے درمیان مزید قربت پیداسکتا ہے۔
حقیقت پسند بنیں، رشتہ مضبوط کریں:
محبت صرف خوبصورت الفاظ یا سوشل میڈیا پر تصویریں لگانے کا نام نہیں، بلکہ حقیقی دنیا میں دوسرے کی عزت اور احساس کرنے کا نام ہے۔ اگر آپ ان حقیقت پسندانہ طریقوں کو اپنائیں گے، تو نہ صرف آپ کا تعلق مضبوط ہوگا بلکہ ایک دوسرے کے ساتھ حقیقی خوشیوں کا تبادلہ بھی ہوگا۔سوشل میڈیا کے بجائے حقیقی زندگی میں زیادہ وقت گزاریں، اور اپنے رشتے کو مزید مضبوط بنائیں۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا رشتہ لمبے عرصے تک خوشگوار رہے، تو دوسروں کی نقل کرنے کے بجائے اپنے پارٹنر کی پسند، ناپسند اور جذبات کو سمجھیں۔ رشتہ وہی کامیاب ہوتا ہے جہاں محبت کے ساتھ ساتھ دوستی بھی ہو۔